کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے بچوں نے واپس آنے پر پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بچوں نے پولیس کو بتایا کہ ماموں کے گھر سے اپنی مرضی سے نکلے، جب ماموں کے گھر سے باہر گئے تو ہمیں ایک انکل اور آنٹی نظر آئے جو اپنے گھر لے گئے اور ہمارا خیال رکھا، ساری رات ان کے پاس ہی گزاری۔ بعد ازاں نارتھ ناظم آباد کے مال میں ہی انکل آنٹی چھوڑ کر چلے گئے۔
بچوں کا کہنا تھا کہ نانی اور خالہ ان کو گالیاں دیتی تھیں، گھر کی صفائی بھی کروائی جاتی تھی۔ ہم کورونا کے بعد سے سکول بھی نہیں گئے تھے۔
واضح رہے کہ بچوں کی والدہ شمائلہ ناز نے بچوں کے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ بچوں کو لے کر گئے وہی واپس چھوڑ گئے ہیں۔