ہوم World وزیراعظم نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی

وزیراعظم نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان  آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی، کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی، کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہوں گے۔

کمیٹی ممبران میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری آئی اینڈ پی راشد محمود لنگڑیال، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار شامل ہیں۔

یہ کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹی آر اوز طے کرے گی، کمیٹی فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اور وفاقی حکومت کا سائز کم کرنا ہوگا، کمیٹی حکمت عملی طے کرکے عملدرآمد کا منصوبہ بنائے گی جبکہ کمیٹی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version