ہوم Pakistan ہم وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹ دے رہے ہیں، ن لیگ اور کیا...

ہم وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹ دے رہے ہیں، ن لیگ اور کیا چاہتی ہے؟ فیصل کریم کنڈی

0


 
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے  کہ ہم وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کو ووٹ دے رہے ہیں، ن لیگ اور کیا چاہتی ہے؟

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم ن لیگ کو ووٹ دے رہے ہیں، یہ ہی تو مل کر بیٹھنا ہوتا ہے مگر کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے، ملکی مفاد کی خاطر جو بل ہوں گے اس کو سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھ رکنی کمیٹی بنائی ہے جو حکومت اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کرے گی، ہمارا 16 ماہ کا اتحادی حکومت کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ جب تک بلاول بھٹو وزیرِ اعظم نہیں بنتے ہم اپنے منشور پر عمل نہیں کر سکتے، جو سی ای سی کا فیصلہ ہے وہ بلاول بھٹو نے عوام کو بتا دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو چیزیں غلط ہوں گی اس پر تنقید کریں گے، ہم تنقید برائے اصلاح کریں گے، ہم سندھ اور بلوچستان میں حکومت بنانے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کا وزیر اعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا، بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ کے لیے ن لیگ سے سپورٹ مانگیں گے ہم انہیں پنجاب میں سپورٹ کریں گے، ن لیگ سپورٹ کرے یا نہ کرے ہم صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدوں پر الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی کے ساتھ ڈائیلاگ نہیں کرنا چاہتی، اگر بارگیننگ کرنا چاہتے تو ہم کہہ سکتے تھے کہ ہمیں وزیرِ اعظم بنا دیں ورنہ اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version