ہوم Pakistan 190 ملین پاؤنڈز کیس عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پیر...

190 ملین پاؤنڈز کیس عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پیر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت

0



(24نیوز)190 ملین پاؤنڈز کیس میں عدالت نے  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پیر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی،ملزموں کی جانب سے آج بھی عدالت میں 342 کے سوال ناموں پر جواب داخل نہیں کروائے گئے۔

دورانِ سماعت وکلائے صفائی نے تحریری درخواست کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے زبانی کہا ہے کہ درخواست بریت سے قبل عدالت کوئی کارروائی نہیں کرے گی،نیب کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست پر ہائی کورٹ میں دلائل دینے والے وکلا کے دستخط موجود نہیں۔

 وکلا صفائی نے تحریری درخواست دی ہے اس لئے درخواست پر اعتراض نہیں، ہائی کورٹ میں ہماری موجودگی کے دوران کوئی ایسا زبانی حکم نہیں دیا گیا۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے 190  ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی  اور ملزموں کو سوال ناموں کے جواب پیر کو داخل کرانے کی ہدایت کردی۔

 آج ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم بشریٰ بی بی حاضر نہیں ہوئیں۔

بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر ایک روزہ حاضری سے استثنا کی دائر درخواست منظور کر لی گئی۔

 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version