ہوم Pakistan 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ...

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ 

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ سنائیں گے۔

بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا جو کل سنایا جائے گا۔ 

عدالت میں نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کی درخواست بریت کی مخالفت کی گئی تھی۔ 

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث نیب تفتیشی افسر پر جرح نہ ہوسکی۔

وکیل عثمان ریاض گل نے بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر دلائل دیے۔

عدالت نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست غیرمؤثر قرار دے دی۔ فریقین کی بریت کی درخواست پر دلائل کے باعث توہین عدالت درخواست غیر مؤثر قرار دی گئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version