ہوم Pakistan 50 سادہ لوح افراد کے گردے نکال کر فروخت کرنیوالاگروہ پکڑا گیا

50 سادہ لوح افراد کے گردے نکال کر فروخت کرنیوالاگروہ پکڑا گیا

0



 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس نے 50 سادہ لوح افراد کے گردے نکال کر فروخت کرنیوالے گروہ کے 6 کارندے پکڑلئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان پرویز اور ندیم اپنے گردے بھی فروخت کر چکے ہیں، 50 افراد کے گردے بھی نکلوا کر بیچ دیئے، دونوں آپس میں بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیسرا ساتھی رؤف ایک نجی ہسپتال کا ملازم ہے جو گردے نکلوانے والوں کو دام میں پھنساتا تھا، اخلاق اللہ نے مزید کہا کہ گروہ کے دیگر کارندوں کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version