ہوم Pakistan 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ہونی چاہیے، فیصل کریم کنڈی

9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ہونی چاہیے، فیصل کریم کنڈی

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ان کے ذاتی خیال میں 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی ماسٹر مائنڈ ہیں تو ان کو سزا ہونی چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اپنا صوبہ ان کے حوالے نہیں کر سکتے جو خود دہشت گردی میں ملوث ہوں۔

علاوہ ازیں گورنر خیبر پختونخوا نے یونیورسٹیز ترمیمی بل اعتراض لگا کر اسپیکر کو واپس بھجوا دیا ہے۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 115 (5) کے تحت بل کو بشمول سرٹیفکیٹس بطور منی بل منظوری کے لیے بھجوایا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version