ہوم Regional سموگ ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا ہوگی...

سموگ ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا ہوگی : عظمیٰ بخاری

0



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سموگ کو کم کرنے کیلئے ہمیں اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا ہوگی۔
ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہاکہ ملتان اور فیصل آباد کے حوالے سے میرے لئے بھی خبریں آج تشویشناک ہیں، فیصل آباد ویسے بھی انڈسٹریل سٹیٹ ہے، ہماری پوری حکومتی مشینری سڑکوں پر کھڑی ہے، گزشتہ 8ماہ میںسینکڑوں بھٹوں میں سے کئی مسمار کئے گئے، ہم بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر لارہے ہیں، جو اس ٹیکنالوجی پر نہیں جائیں گے وہ پنجاب میں کام نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ سموگ صرف پاکستان میں ہے باقی ممالک میں نہیں، بیجنگ آخری 26سالوں سے سموگ سے مقابلہ کررہا ہے، وہ بھی سموگ میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں ، وہ لوگ اپنی انڈسٹری کو بیجنگ سے دور لے کر جارہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ حکومت پاکستان بھی سموگ والے مسئلے پر اقدامات کررہی ہے، دہلی کی حکومت کو بھی اقدامات کرنا ہوں گے ، بھارت بھی سموگ کے معاملے پر فکرمند ہے۔
عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ چائنہ بھی بہت بڑا ملک ہے،ان کے شہر سے باہر انڈسٹریز لگ سکتی ہیں، ہمارے شہر کے باہر دوسرا شہر شروع ہوجاتا ہے، سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں بھارت کو لکھا خط فارن آفس چلا گیا ہے یا نہیں اس کو چیک کرنا ہوگا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت بھی سموگ والے معاملے پر کام کرنے کیلئے تیار ہے، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، اگر سموگ ڈپلومیسی شروع ہوجائے تو اس سے بہتر کوئی بات نہیں ہوسکتی، سموگ پر کام بھارت کو بھی کرنا ہوگا،ان کے پاس اور کوئی چوائس نہیں، ہمیں بھی اپنے لوگوں کو مرنے سے بچانا ہوگا۔
ان کاکہنا تھا کہ چند روزپہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت بہت خراب تھی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دو تین روز پہلے بیمار بھی رہی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version