ہوم Regional فیصل آباد؛ پی ٹی آئی کے  ایم پی اے بشارت ڈوگر کو...

فیصل آباد؛ پی ٹی آئی کے  ایم پی اے بشارت ڈوگر کو حراست میں لے لیا گیا

0



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے سرگودھا روڈ پر پی ٹی آئی کے  ایم پی اے بشارت ڈوگر کو حراست میں لے لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق غلام محمد آباد میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پولیس نے کارروائی  کرتے ہوئے دو بسوں میں سوار پی ٹی آئی کے 32کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا،عبداللہ کالونی میں بھی پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کو حراست میں لیا گیا،پولیس کے مطابق  دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے افراد کی تعداد 490ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ سے تاحال کوئی بھی پی ٹی آئی قافلہ اسلام آباد روانہ نہیں ہو سکا، صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ اور جنرل سیکرٹری بلال اعجاز روپوش ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version