ہوم Sports دارالحکومت  کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا آئی جی...

دارالحکومت  کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا آئی جی اسلام آباد 

0



(24نیوز) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شر انگیزی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سیکیورٹی پلان کا مقصد شر انگیزی کو روکنا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ لوگوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا جارہا ہے، رکاوٹیں ضرور ہیں لیکن آمد و رفت کے سلسلے کو بند نہیں کیا، ہمارا کام امن و امان برقرار رکھنا ہے۔علی ناصر رضوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

 شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے،  اسلام آباد میں کسی قسم کے احتجاج، ریلی یا مجمعے پر پابندی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہرمیں سیکیورٹی انتظامات عوام کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر کیے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version