فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں مقامی عدالت نے بیوی کو زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ابوالحسنات نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔پولیس کے مطابق مجرم نوید احمد نے ڈیڑھ سال قبل بیوی کو گھریلو جھگڑے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔ بیوی کو جلانے کا مقدمہ تھانہ رضا آباد میں درج تھا۔