ہوم Regional مسلمان کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا...

مسلمان کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ

0



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ نے مسلمان کی جائیداد سے غیر مسلم کو حصہ دینے کے قانونی نکتے پر فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جسٹس اقبال چودھری نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ دیا جس کے مطابق مسلم کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا۔
لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور اس کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کوئی غیر مسلم کسی مسلم کی جائیداد میں حصے کا حق دار نہیں۔
معاملے کا پس منظر:گوجرہ کے وفات پانے والے شخص کی 83 کنال اراضی اس کے بچوں میں تقسیم کی گئی جس کے بعد پوتے نے اراضی کے انتقال اور اس میں غیر مسلم چچا کو حصہ دینے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔
ماتحت عدالت نے چچا کے غیر مسلم ہونے کی وجہ سے پوتے کے حق میں فیصلہ دیا تھا، بعد ازاں فیصلے کو چچا نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور اپیل دائر کی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version