ہوم Science and Technology آواز کی رفتار سے زیادہ تیز جہاز تیار

آواز کی رفتار سے زیادہ تیز جہاز تیار

0


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے آواز کی رفتار سے زیادہ تیز اڑنے والے جہاز کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کردیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس جہاز کی تیز ترین رفتار آواز کی رفتار سے 1.4 گنا زیادہ یا 1488 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق X-59 فی الحال ایک تجرباتی طیارہ ہے جسے ناسا نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔

اس جہاز سے متعلق امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ اسی سال پہلی مرتبہ اڑان بھرے گا، یہ جہاز 99.7 فٹ لمبا اور 29.5 فٹ چوڑا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلائٹ ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے بعد ناسا اس ہوائی جہاز کو امریکا کے کچھ منتخب شہروں میں اڑائے گا تاکہ اس کی پیدا کردہ آواز اور لوگوں کو یہ کیسی لگتی ہے اس پر رائے حاصل کی جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version