ہوم Science and Technology فیس بک سے ڈالرز کمانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

فیس بک سے ڈالرز کمانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

0



نیویارک (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنے تخلیق کاروں کے لیے اپنی پوسٹس میں affiliate لنکس کے ذریعے پیسے بنانے کے مواقع بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  میٹا affiliate لنکس کو ظاہر کرنے کے لیے ریلز میں یوزر انٹرفیس کے نچلی جانب زیادہ جگہ مختص کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ٹیکسٹ پوسٹ میں بھی ان لنکس کو شامل کیے جانے کے لیے نیا فارمیٹ بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

Affiliate لنکس کی بہتر نمائش کے لیے کمنٹ سیکشن میں بھی بہتری لائی گئی ہے، جس سے ان لنکس کو زیادہ دیکھا جا سکے گا۔اب تک affiliate لنکس کو کیپشن میں بطور یو آر ایل دِکھائے جا سکتے تھے۔

اس کے علاوہ میٹا مخصوص ڈومینز سے  affiliate لنکس کے لیے نیا آٹو-ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کرانے جا رہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version