ہوم Science and Technology آئی فون صارفین کیلئے ’ایپل انٹیلی جنس‘ ٹول متعارف

آئی فون صارفین کیلئے ’ایپل انٹیلی جنس‘ ٹول متعارف

0


ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے اے آئی فیچرز متعارف کروا دیے۔

کمپنی نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ’ایپل انٹیلی جنس‘ ٹول اور دیگر اپ ڈیٹس کا ایک سلسلہ اب آئی فون، آئی پیڈ اور میک صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے ان فیچرز میں تحریر کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے اے آئی پاورڈ رائٹنگ ٹولز، سب سے اہم نوٹیفکیشنز کی نشاندہی کرنے والا ٹول اور تصاویر میں موجود نقص کو ختم کرنے کے لیے کلین اپ ٹول شامل ہے۔

ایپل کی جانب سے لیا جانے والا یہ قدم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں کمپنی کا پہلا قدم ہے۔

کمپنی نے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 18.1 جاری کیا ہے جس کے بعد صارفین مخصوص آئی فونز میں اے آئی فیچرز استعمال کر سکیں گے۔

ایپل کے اے آئی فیچرز آئی فون 16 سیریز کے تمام فونز، آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کے لیے متعارف کروائے گئے ہیں۔

ایپل کے سی ای او ٹم کک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایپل انٹیلیجنس نے آئی فون، آئی پیڈ اور میک کے لیے ایک نیا دور متعارف کروا دیا ہے جو نئے تجربات اور ٹولز فراہم کرتا ہے اور یہ نیا دور ہمارے صارفین کی سوچ کو بالکل بدل کر رکھ دے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version