نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں ایک شخص فرش پر پڑے 20 ڈالرز سے لاٹری ٹکٹ خرید کر کروڑ پتی بن گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست کے مغربی حصے میں شہری جیری ہکس کو چہل قدمی کے دوران پارکنگ میں 20 ڈالرز پڑے ملے تھے۔نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری کے مطابق شہری نے ملنے والی رقم ایکسٹریم کیش اسکریچ آف ٹکٹ خریدنے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ شہری نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے سپیڈ وے کے باہر پارکنگ میں 20 ڈالرز ملے اور میں نے اسے ٹکٹ خریدنے کیلئے استعمال کیا۔
شہری نے کہا کہ وہ اپنا پسندیدہ ٹکٹ نہیں خرید پائے کیونکہ وہ ختم ہوچکا تھا۔ لہذا میں نے مجبوری میں یہ ٹکٹ خرید لیا۔جیری کو آپشن دیا گیا کہ وہ یا تو 20 سالوں تک سالانہ 50,000 ڈالرز حاصل کرتے رہیں یا بڑی رقم ایک ساتھ لے لیں۔ جس پر انہوں نے 600,000 ڈالرز کی یکمشت رقم لینے کا انتخاب کیا۔