ہوم Science and Technology انسانی ذہن میں کمپوٹر چپ کی تنصیب ایلون مسک نے تہلکہ خیز...

انسانی ذہن میں کمپوٹر چپ کی تنصیب ایلون مسک نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

0



نیویار(مانیٹرنگ ڈیسک) ایلون مسک نے انسان کے ذہن میں کمپیوٹر چِپ (Chip) انسٹال کرنے کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق گزشتہ ماہ جنوری میں ایک معذور انسان کے دماغ میں ایلون مسک کی کمپنی ’نیورالنک‘ کے ماہرین نے چِپ انسٹال کی تھی۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ شخص تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے اور اب اپنے دماغ کے ذریعے کمپیوٹر چلانے کے قابل ہو گیا ہے۔
ایلون مسک نے بتایا ہے کہ مریض میں کوئی منفی علامات سامنے نہیں آئیں۔ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے اور اس نے صرف اپنی سوچ اور دماغ کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر مائوس کو چلانے کا کامیاب مظاہرہ بھی کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 29جنوری کو ایلون مسک کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ان کی کمپنی نیورا لنک نے ایک معذور انسان کے دماغ میں کمپیوٹر چِپ نصب کر دی ہے ، جس کی مدد سے انسان محض سوچ کے ذریعے ہی کئی طرح کے افعال سرانجام دے سکے گا۔ 
رپورٹ کے مطابق نیورالنک کے ماہرین اس کمپیوٹر چِپ کا بندروں پر کامیاب تجربہ کر چکے ہیں اور اب ضروری قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد انسان پر اس کا تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسی چِپ ہے جو انسان کے دماغ کو براہ راست کمپیوٹر سے منسلک کر دے گی اور انسان اپنے ذہن میں جو سوچے گا، کمپیوٹر اسی طرح کام کرے گا۔ یہ کمپیوٹر چِپ اعصابی کمزوریوں کے شکار اور فالج کے مریضوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو ہاتھ پائوں چلانے سے قاصر ہوتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version