پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں شوہر نے طلاق کے مقدمے کی سماعت کے لیے آئی خاتون کو احاطہ عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور پھر اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے جنوبی شہر مونٹ پیلیئر کی ایک عدالت میں پیش آیا،آدمی کی عمر 72سال اور اس کی سابق اہلیہ کی عمر 66سال بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقتولہ عدالت کے باہر بنچ پر بیٹھی اپنے مقدمے کی سماعت شروع ہونے کا انتظار کر رہی تھی، جب اس کا شوہر اس کے پاس آیا اور پستول نکال کر اس کے سر میں گولی مار دی۔ اس کے فوراً بعد آدمی نے پستول کا رخ اپنی طرف کیا اور اپنے بھی سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔