ہوم Science and Technology فریج کی کولنگ بڑھانے کے چند گھریلو طریقے

فریج کی کولنگ بڑھانے کے چند گھریلو طریقے

0


گرمی کے موسم میں سب سے زیادہ سکون ٹھنڈا پانی پینے سے ملتا ہے اور ہمارے گھروں میں یہ نعمت فریج میں پائی جاتی ہے، جس کے لیئے ہمیں بار بار فریج کھولنا پڑتا ہے۔ اور اسی وجہ سے فریج کی کولنگ کم ہوجاتی ہے۔

لیکن صرف یہی وجہ نہیں بلکہ ضرورت سے زیادہ سامان یعنی گوشت وغیرہ بھی فریج میں بھر لینے سے کولنگ پر اثر پڑتا ہے خاص کر بکرا عید کے بعد کے دنوں میں۔

اسی لیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے کچھ آسان سے گھریلو طریقے، جن کی مدد سے آپ گھر بیٹھے خود ہی فریج کی کولنگ بڑھا سکتے ہیں۔

فریج کی کولنگ کم ہونے کی صورت میں:

۔اگر آپ کا فریج کم کولنگ کر رہا ہے تو سب سے پہلے آپ فریج کے پیچھے لگی جالیوں کی صفائی کریں، کیونکہ اس پر جمی کندگی اور دھول مٹی فریج کی کولنگ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

۔اسکے علاوہ فریج کو گرم جگہ پر رکھنے سے گریز کریں، فریج کو ایسی جگہ رکھیں جہاں اسکے پچھلے حصے پر ہوا لگتی رہے۔ یا پھر ایک چھوٹا اسٹینڈ فین اس طرف رکھ دیں تا کہ وہ فریج کو گرم ہونے سے بچائے۔

۔اکثر فریج میں جمی برف کی وجہ سے کمپریسر کے اوپر والی پلیٹ کا پانی خشک ہوجاتا ہے جس سے کولنگ کا عمل بھی سست پڑ جاتا ہے۔ ایسی صورت میں آپ خود اس پلیٹ میں تھوڑا پانی بھر دیں، تا کہ کمپریسر ٹھنڈا رہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version