ہوم Science and Technology لکڑی سے تیار کردہ پہلا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا گیا

لکڑی سے تیار کردہ پہلا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا گیا

0


— تصویر بشکریہ کیوتو یونیورسٹی
— تصویر بشکریہ کیوتو یونیورسٹی

دنیا کا پہلا لکڑی سے تیار کردہ سیٹلائٹ ’لنگو سیٹ‘ خلاء میں بھیج دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی سائنسدانوں کا تخلیق کردہ لکڑی سے بنا سیٹلائٹ خلاء میں 6 ماہ گزارے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ سیمی کنڈکٹرز پر خلائی تابکاری کے اثرات کو کم کرنے کے لیے لکڑی کی صلاحیت کی جانچ کریں گے۔

اس سیٹلائٹ کا ایک مقصد خلائی کچرے میں کمی لانا بھی ہے۔

خیال رہے کہ کیوتو یونیورسٹی اور Sumitomo Forestry کے سائنسدانوں نے یہ منفرد سیٹلائٹ تیار کیا ہے۔

لیگنو سیٹ نامی اس سیٹلائٹ کی تیاری کا آغاز اپریل 2020ء میں ہوا تھا جس کا مقصد ماحول دوست سیٹلائٹ کو تیار کرنا تھا۔

اس کے لیے منگولیا ووڈ نامی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جو اپنی مضبوطی کے لیے جانی جاتی ہے۔

اس سیٹلائٹ کے اب تک متعدد ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور جلد اسے جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے حوالے کر دیا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version