ہوم Health and Education کوئٹہ: ادویات چھپانے پر 3 فارماسسٹس گرفتار، 2 کی تلاش جاری

کوئٹہ: ادویات چھپانے پر 3 فارماسسٹس گرفتار، 2 کی تلاش جاری

0


بولان میڈیکل کمپلیکس—فائل فوٹو
بولان میڈیکل کمپلیکس—فائل فوٹو

کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں ادویات چھپانے کے کیس میں 3 فارماسسٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ بی ایم سی کے 5 فارماسسٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے مختلف ادوار میں 64 لاکھ روپے کی ادویات ایک کمرے میں چھپائی تھیں۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے بی ایم سی کے دورے کے موقع پر یہ بات سامنے آئی۔

مقدمے میں شامل 3 فارماسسٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version