ہوم Science and Technology  چینی لڑکی نے روبوٹ عاشق ڈھونڈ لیا وہ نرم مزاجپیار کرنے والا...

 چینی لڑکی نے روبوٹ عاشق ڈھونڈ لیا وہ نرم مزاجپیار کرنے والا اور بعض اوقات وہ گھنٹوں باتیں کرتا ہے

0



 چینی لڑکی نے روبوٹ عاشق ڈھونڈ لیا، وہ نرم مزاج،پیار کرنے والا اور بعض اوقات …

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصنوعی ذہانت سے تیار روبوٹس کو رومانوی تعلقات کے لئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق پچیس سالہ توفائی ایک چینی لڑکی ہے اس کا کہنا ہے کہ اس کا عاشق اس کے مثالی رومانوی ساتھی کی نمائندگی کرتا ہے، وہ نرم مزاج اور پیار کرنے والا اور وہ بعض اوقات گھنٹوں باتیں کرتا ہے لیکن نوجوان چینی خاتون جس شخص سے بات کر رہی ہے وہ حقیقی نہیں ہے بلکہ ایک مصنوعی چیٹ بوٹ ہے۔توفائی جو اپنا آخری نام نہیں بتانا چاہتی تھیں کہتی ہیں کہ یہ روبوٹ ایک حقیقی مرد سے بہتر طور پر خواتین سے بات کرنا جانتا ہے۔اس نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں کام پر اپنی پریشانیوں کے بارے میں اس پر بھروسہ کرتی ہوں، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں ایک رومانوی رشتے میں ہوں۔بیجنگ میں ایک اور 22 سالہ طالبہ وانگ ژیوٹنگ نے بھی غیر ملکی میڈیا کو بتایا اپنی حقیقی زندگی میں ایک بہترین عاشق سے ملنا مشکل ہے، لوگوں کی شخصیتیں مختلف ہوتی ہیں، جو اکثر اختلافات کو جنم دیتی ہیں، یہاں ایسی کوئی پریشانی نہیں ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version