ہوم Sports بھارتی کرکٹر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

0



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹر دنیش کارتھک نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پوسٹ میں دنیش کارتھک نے کہا کہ تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ رہا ہوں، خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کوچز، کپتانوں، سلیکٹرز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ دنیش کارتھک نے 26 ٹیسٹ، 94 ون ڈے انٹرنیشنل اور 60 ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔انہوں نے 26 ٹیسٹ میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچری کی بدولت 1025 رنز بنائے، 94 ون ڈے میں کارتھک نے 9 نصف سنچریاں سکور کیں اور 1752 رنز بنائے۔دنیش کارتھک نے 60 ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک نصف سنچری کی بدولت 686 رنز بنارکھے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی بھی کی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version