ہوم Sports لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا نشانہ بن...

لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا نشانہ بن گئے

0



لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا نشانہ بن گئے

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ہونےوالی ویڈیو میں سچن ٹنڈولکرکو ایک گیمنگ ایپ کی تشہیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو مبینہ طور پر لوگوں کی پیسہ کمانے میں مدد کرتی ہے۔ویڈیو میں سچن ٹنڈولکر کی آواز سن کر کوئی بھی آسانی سے دھوکہ کھا سکتا ہے جس میں وہ یہ بتارہے ہیں کہ انکی بیٹی اس گیمنگ ایپ سے خوب پیسے کمارہی ہے اور آپ بھی اس پر گیمز کھیل کر پیسے کماسکتے ہیں۔سچن ٹنڈولکر نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرکے لوگوں کو اس جعلی ویڈیو سے خبردار کیا اور درخواست کی کہ وہ اس ویڈیو اور ایپ کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کریں۔سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں اور ٹیکنالوجی کا بے تحاشہ غلط استعمال پریشان کن ہے۔ سب سے درخواست ہے کہ وہ اس طرح کی ویڈیوز، اشتہارات اور ایپس کو بڑی تعداد میں رپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو شکایات پر چوکنا اور جوابدہ رہنے کی ضرورت ہے۔ غلط معلومات اور جعلی ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری کارروائی بہت ضروری ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version