ہوم Sports ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش نے ٹیم کا اعلان کردیا

ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش نے ٹیم کا اعلان کردیا

0



ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے نجم الحسن کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ تسکین احمد کو نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے، تسکین احمد کو انجری کے باوجود ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،بنگلا دیش کے چیف سلیکٹر غازی اشرف نے کہا کہ بی سی بی کی میڈیکل ٹیم ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل تسکین کی صحت یابی کے لیے پراعتماد ہے، لٹن داس کو بھی اس سال وائٹ بال کرکٹ میں خراب فارم کے باوجود ٹیم میں جگہ ملی ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں سومیا سرکار، تنزید حسن، شکیب الحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ، جیکر علی، تنویر اسلام، مہدی حسن، ارشاد حسین، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام  اور تنظیم حسن شامل ہیں۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version