ہوم Sports کین ولیمسن بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیلیں گے

کین ولیمسن بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیلیں گے

0


کین ولیمسن--- فائل فوٹو
کین ولیمسن— فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر کین ولیمسن بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے بھارت نہیں جائیں گے، وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے فٹنس پر کام کریں گے۔

ان دنوں کین ولیمسن گروئن انجری کی ری ہیب کر رہے ہیں۔

ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ کین ولیمسن پہلے سے بہتر ہیں لیکن احتیاطی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ جمعے سے ممبئی میں شروع ہو رہا ہے۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ 28 نومبر سے شروع ہو گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version