ہوم Sports آئندہ ماہ بنگلہ دیش کی دو کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئیں گی

آئندہ ماہ بنگلہ دیش کی دو کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئیں گی

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ ماہ بنگلہ دیش کی دو کرکٹ ٹیمیں پاکستان پہنچیں گی، ملکی حالات کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اے ٹیم اور ٹیسٹ سکواڈ کا شیڈول ہے ۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش اے ٹیم شیڈول کے مطابق 6 اگست کو ڈھاکا سے دورہ پاکستان کے لئے روانہ ہو گی اور 7 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔ ذرائع بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے حالات کی وجہ سے ٹیم کی روانگی متاثر ہونے کا امکان نہیں، ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 اگست کو پاکستان کے لئے روانہ ہوگی اور 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ بنگلہ دیش اے ٹیم دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔بنگلہ دیش اے سیریز کے میچز اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال میچز کے وینیو کا اعلان نہیں کیا۔بنگلہ دیش اے کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے، پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلا چار روزہ میچ 10 اگست سے کھیلا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version