لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ بورڈ خود کو بچانے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے سامنے نہ کرے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گیری کرسٹن کی ضرورت گراس روٹ لیول پر ہے،بورڈ خود کو بچانے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے سامنے نہ کرے،ڈسپلن کا مسئلہ پہلے بھی ہوتا تھا اس کو حل کرنا آنا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ ہم نے مشکل حالات میں بھی بھارت جا کر کھیلا ہے،اگر بھارت کی نیت نہیں ہو گی تو بہانے کرتا رہے گا،شاہد آفریدی نے کہاکہ ہم نے دھمکیوں کے باوجود بھارت جا کر کھیلا، شکست ہوتی ہے تو سب ذمہ دار ہوتے ہیں،ایک دو سلیکٹر کو ہٹا کر کچھ نہیں ہوگا۔