ہوم Sports اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کررہے، حفیظ

اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کررہے، حفیظ

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جارح مزاج اعظم خان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ ان کا تجربہ مایوس کن رہا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ اور ان کے ذاتی ٹرینر کو کام کرنے پر آمادہ کیا، لیکن اعظم خان کوئی بدلاؤ نہ لا سکے۔

43 سالہ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اعظم خان خود بین الاقوامی کرکٹ کے لیے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری ٹیم 2 کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے تو یہی کام اعظم خان کرنے کے لیے 20 منٹ لیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ دراصل ان کے خیال میں اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔

محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے 392 بین الاقوامی میچ کھیلے، انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version