ہوم Sports انگلینڈ کو شکست؛ اسپین ریکارڈ چوتھی بار یورو چیمپئن بنا گیا

انگلینڈ کو شکست؛ اسپین ریکارڈ چوتھی بار یورو چیمپئن بنا گیا

0


  • یورو چیمپئن شپ کا فائنل جرمنی کے شہر برلن کے قدیم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
  • فائنل میں انگلینڈ اور اسپین کے کھلاڑی پہلے ہاف میں کوئی بھی گول نہ کر سکے۔
  • میچ کا پہلا گول 47ویں منٹ میں اسپین کے کھلاڑی نے کیا تو انگلینڈ نے 73 ویں منٹ میں برتری برابری میں بدل دی۔
  • فیصلہ کن گول 86ویں منٹ میں اسپین کے میکل ایرزبال نے کیا۔
  • انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچنے کے باوجود کامیابی سے محروم رہی۔
  • اسپین نے چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اسپین نے ریکارڈ چوتھی بار یورپیئن چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ فائنل میں اس نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق یورپیئن چیمپئن شپ کا فائنل جرمنی کے شہر برلن میں اتوار کو تاریخی اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ یہ اسٹیڈیم نازی دور میں 1936 میں اولمپکس کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔

میچ میں پہلا گول 47 ویں منٹ میں اسپین کے نکولس ویلیمز نے داغا البتہ انگلینڈ کے کول پامر نے اس برتری کو برابری میں تبدیل کیا اور 73 ویں منٹ میں بال کو پوسٹ کی راہ دکھائی۔

فائنل میچ کا اہم ترین فیصلہ کن گول 86ویں منٹ میں اسپین کے میکل ایرزبال نے کیا۔

میکل ایرزبال اسپین کے کپتان الوارو موراتا کے متبادل کے طور پر میدان میں اترے تھے۔

اسپین 2024 سے قبل تین بار یورپیئن چیمپئن شپ کی فاتح رہ چکی ہے اور اس کی ٹیم 1967، 2008 اور 2012 میں ٹرافی اپنے نام کر چکی ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار یورپیئن چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی لیکن اس کو کامیابی نہ مل سکی۔ 2021 میں انگلینڈ کے شہر لندن میں اسے اٹلی سے پینلٹی شوٹ آؤٹس پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انگلینڈ کو فٹ بال کا جائے پیدائش بھی قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم 1966 میں ورلڈ کپ اپنے نام کرنے کے بعد کوئی بڑا ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے۔

اسپین کی کامیابی پر اس کے کھلاڑیوں اور مداحوں نے بھر پور جشن منایا۔

(اس رپورٹ میں خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس سے معلومات شامل کی گئی ہیں۔)





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version