ہوم Sports بنگلادیشی آل راؤنڈر مہدی حسن نے دورہ پاکستان کی انعامی رقم رکشے...

بنگلادیشی آل راؤنڈر مہدی حسن نے دورہ پاکستان کی انعامی رقم رکشے والے کے خاندان کو دیدی

0



(ویب ڈیسک) بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مہدی حسن میراز نے وعدہ وفا کر دیا، دورہ پاکستان سے ملنے والی انعامی رقم رکشے والے کے خاندان کو دے دی۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بنگلادیشی آل راؤنڈر مہدی حسن میراز نے اپنے کیے ہوئے وعدے کے مطابق سیریز میں جیتی انعامی رقم بنگلادیش میں تنازعات کے دوران جاں بحق ہونے والے رکشے ڈرائیور کی فیملی کو دے دی۔

رپورٹ کے مطابق رکشا ڈرائیور بنگلادیش میں حالیہ تحریک کے دوران مظاہروں میں جاں بحق ہوا تھا، جس پر مہدی حسن میراز جو  پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پلیئرآف دی سیریز قرارپائے تھے انہوں نے 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکشا چلانے والے کی فیملی کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023 سے بھارت نے کتنی کمائی کی؟ آئی سی سی کی رپورٹ جاری

واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version