ہوم Sports   بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں تاریخ رقم کر...

  بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں تاریخ رقم کر دی 

0



(24  نیوز ) بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ میچ جیت کر تاریخ رقم کر دی،  یہ بنگلہ دیش کی رواں سال کی تیسری ٹیسٹ جیت ہے۔

کنگسٹن میں کھیلے گئے  میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں 101 رنز سے شکست دے کر 15 سال میں  پہلی بار ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ جیت  حاصل کر  لی۔

دوسری اننگز میں جاکر علی کے 91 رنز کی جوابی اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 287 رنز کا ہدف ملا لیکن بائیں ہاتھ کے  سپنر تیج الاسلام نے پانچ وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کو 185 رنز پر آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

کیویم ہوج (55) اور کپتان کریگ براتھویٹ (43) نے میزبان ٹیم کے لیے کچھ مزاحمت دکھائی  لیکن تیج الاسلام نے اہم لمحات میں وکٹیں لے کر چوتھے دن بنگلہ دیش کی یادگار جیت کو یقینی بنایا۔ 

  تیج الاسلام  کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 پلیئر آف دی میچ  تیج الاسلام نے کہا کہ بیرون ملک ٹیسٹ میچ جیتنا بہت اچھا احساس ہے جو ہم اکثر نہیں جیت پاتے اور تمام کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس سے بنگلہ دیش کو دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں بھی مدد ملی اور ایشیائی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر آگئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version