ہوم Sports بوائے فرینڈ کیساتھ اولمپک ویلج سے باہر سیروتفریح خاتون تیراک ایونٹ سے...

بوائے فرینڈ کیساتھ اولمپک ویلج سے باہر سیروتفریح خاتون تیراک ایونٹ سے باہر

0



(ویب ڈیسک)پیرس میں جاری اولمپکس میں شریک تیراک اینا کیرولینا  کو اپنے تیراک بوائے فرینڈ کے ساتھ سیرو تفریح پر اولمپک سے باہر کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22سالہ اینا کیرولینا برازیل کی سوئمنگ ٹیم کا حصہ تھیں اور اینا کے بوائے فرینڈ گیبریل سینٹوس بھی برازیل کی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں,کیرولینا نے 26 جولائی کو گیبریل کے ساتھ تفریح کی غرض سے اولمپک ویلج سے باہر رات گزاری جس کیلئے کمیٹی نے بطور سزا اینا کیرولینا کو فوری طور پر برازیل واپس بھیج دیا جبکہ ان کے بوائے فرینٖڈ گیبریل کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

برازیل اولمپک کمیٹی کی جانب سے کیرولینا کو اولمپک سے باہر کرنے کو بدسلوکی قرار دیا گیا ہے,اینا کیرولینا کی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے جبکہ سینٹوس بھی اپنے مقابلے سے باہر ہوگئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version