ہوم Sports بھارتی بورڈ نے ٹیم کے نہ آنے سے آگاہ نہیں کیا، محسن...

بھارتی بورڈ نے ٹیم کے نہ آنے سے آگاہ نہیں کیا، محسن نقوی

0


بھارتی بورڈ نے ٹیم کے نہ آنے سے آگاہ نہیں کیا، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے آنے یا نہ آنے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے آگاہ نہیں کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جارہی۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی چاہتے ہیں کہ کرکٹ سیاست سے پاک ہو، دو ماہ سے بھارتی میڈیا پر خبریں آرہی تھی کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کے نہ آنے کے حوالے سے ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ نے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی خط نہیں ملا، اگر نہ آنے کا تحریری پر طور پر بتایا گیا تو حکومت کے پاس جاؤں گا، ہم چیمپئنز ٹرافی کےلیے اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے، پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے ہر دفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی صورت حال ہے تو پی سی بی کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے، بھارتی میڈیا میں پچھلے دو ماہ سے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کی خبریں آ رہی ہیں، کوئی بھی ملک ہو کھیل کے اندر سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی خواہش ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو، میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی ملک اس طرح کی سیاست میں آئے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے آسٹریلیا کی ٹیم کو اُن کی سرزمین پر شکست دینے پر قومی ٹیم اور قوم کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے میچز میں بھی خوشخبری دے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version