ہوم Sports بھارتی کرکٹر کے خلاف جنسی زیادتی کے کیس کا ٹرائل شروع ہو...

بھارتی کرکٹر کے خلاف جنسی زیادتی کے کیس کا ٹرائل شروع ہو گیا 

0



ہوبارٹ(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹر کے خلاف ریپ کیس کا ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بگ بیش ٹیم ہوبارٹ ہوریکینز کے بھارتی کرکٹر نکھل چوہدری کے خلاف ریپ کیس میں ٹرائل شروع ہوگیا، ان پر الزام ہے کہ ٹاؤنزویل کے ایک نائٹ کلب میں ایک خاتون سے ملاقات کے بعد اپنی گاڑی میں ان کا ریپ کردیا۔گزشتہ روز ٹرائل کا آغاز ہوا تو نکھل چوہدری نے ریپ کے الزام کو رد کردیا۔

یاد رہے کہ وہ بھارتی فرسٹ کلاس ایونٹ رنجی ٹرافی میں پنجاب کی جانب سے یوراج سنگھ اور شبمن گل جیسے کرکٹرز کے ساتھ کھیل چکے، ان کے کوچ ہربھجن سنگھ تھے، بعد میں وہ آسٹریلیا منتقل ہوگئے اور بطور پوسٹ مین کام کرنے کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے رہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version