ہوم Sports تیسرے ٹیسٹ میچ کی راولپنڈی سے ملتان منتقلی کی خبروں کی تردید

تیسرے ٹیسٹ میچ کی راولپنڈی سے ملتان منتقلی کی خبروں کی تردید

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کی راولپنڈی سے ملتان منتقلی کی خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہوگا۔ ٹیسٹ میچ ملتان منتقل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تیسرا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی تھی جبکہ سیریز کا دوسرا میچ بھی اسی میدان میں کل سے شروع ہونے جارہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version