ہوم Sports ثانیہ مرزا کی تازہ پوسٹ نئی تصاویر جاری کردیں

ثانیہ مرزا کی تازہ پوسٹ نئی تصاویر جاری کردیں

0



ثانیہ مرزا کی تازہ پوسٹ، نئی تصاویر جاری کردیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک) شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تصاویر جاری کردی۔

آج نیوز کے مطابق  ثانیہ مرزا کی جانب سےشیئرکی جانے والی تصاویر میں انہیں گلابی شرٹ اور سفید پینٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ آرٹسٹک کیپشن میں انہوں نے لکھ، ’دھوپ اور تھوڑے سا گلابی رنگ کے ساتھ کچھ بھی ممکن ہے۔‘ تین تصاویر پر مشتمل اس پوسٹ پر ثانیہ کو اپمنے فالوورز سے اب تک 1 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ لائکس اور تعریفی تبصرے مل چکے ہیں۔

شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل تھیں لیکن دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

تاہم شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کی تصاویر کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے تصدیق کی تھی کہ ان کی بیٹی نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک سے خلع لی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version