ہوم Sports ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر کے چرچے

ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر کے چرچے

0


--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حالیہ انسٹا پوسٹ میں اپنی اور بیٹے کی زندگی کے چند یاد گار لمحوں کو پرستاروں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق بھارتی کھلاڑی نے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں انہیں اور ان کے بیٹے کے علاوہ بھانجی، بہن اور والدہ کو بھی دیکھ سکتے ہیں، جس کے مطابق ان کی زندگی ان افراد کے گرد گھومتی ہے۔

انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’لمبی کہانی مختصراً‘۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں زندگی کی تمام تر مصروفیات کے باوجود چند لمحے اپنے پیاروں خاص طور سے بیٹے اذہان مرزا  کے ساتھ گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سابق بھارتی ٹینس کھلاڑی نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ زندگی کے اُتار چڑھاؤ میں وہ اپنے بیٹے کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی مکمل خیال رکھ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اذہان کو ڈرم بجاتے اور اسکیٹنگ کرتے بھی دیکھ سکتے ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں ان کی بھانجی دعا مرزا کو بھی دیکھ سکتے ہیں جو ان کے اور اذہان کے بےحد قریب ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version