ہوم Sports ثنا جاوید اور شعیب ملک کیمرہ مین کے نشانے پر تصاویر سوشل...

ثنا جاوید اور شعیب ملک کیمرہ مین کے نشانے پر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

0



(ویب ڈیسک) پاکستانی لیجنڈری کھلاڑی شعیب ملک اور اُن کی دوسری اہلیہ، اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید  کیمرہ مین کے نشانے پر آگئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ ہفتے ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت میچ پر دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں جمی ہوئی تھیں,یہ میچ ہفتے کے روز کھیلا گیا جس کے تمام 23 ہزار ٹکٹس وقت سے قبل ہی فروخت ہو گئے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ کے سلسلے میں  ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے ہرا کر فتح اپنے نام کر لی۔

اس دوران پاکستان کے لیجنڈز کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی,ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔اس میچ میں اپنے ہمسفر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے ثناء جاوید بھی ایجبسٹن کے میدان میں نظر آئیں اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

میچ کے دوران جہاں لیجنڈز کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے کرکٹ شائقین کو محظوظ کیا وہیں اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک بھی کیمرا مین کے نشانے پر رہے,شعیب ملک جیسے ہی میچ کے دوران وکٹ اڑاتے کیمرا مین ثناء جاوید کو فوکس کر کے اُن کے تاثرات مداحوں کو دکھاتے,سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی متعدد تصویریں وائرل ہیں جن میں اداکارہ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملالہ یوسفزئی کا ایک مرتبہ پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

دوسری جانب اس میچ کے دوران کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور اُن کی اہلیہ، انشا آفریدی کو بھی دیکھا گیا۔یہ خوبصورت جوڑا بھی شاہد آفریدی سمیت قومی لیجنڈز کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود تھا۔

  یاد رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ میں پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی (کپتان)، شرجیل خان، عمر اکمل، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، عبدالرزاق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، عبدالرحمان، عامر یامین، توفیق عمر، صہیب مقصود، یاسر عرفات اور تنویر احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی منظور شدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ میدان میں شروع ہوئی تھی جو 18 جولائی تک جاری رہے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version