خاتون ٹینس کھلاڑی اسلام آباد میں انتقال کرگئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زینب علی نقوی آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ کھیلنے اسلام آباد گئی تھیں،ٹینس فیڈریشن کے مطابق 23 سالہ زینب 12 فروری پیر کی رات میچ کھیل کر نہانے گئیں اور پھر دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔
Young tennis player Zainab Ali Naqvi passes away. She was competing in the ongoing ITF juniors event in Islamabad. pic.twitter.com/Asg4WAIveB
— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) February 13, 2024
زینب علی نقوی کراچی ریجن کی ٹاپ پلیئر تھیں اور وہ کراچی اور سندھ کی سطح پر ایونٹس جیت چکی تھیں۔