ہوم Sports دبئی: پروازوں میں تاخیر، بھارتی پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائیر میں شرکت سے...

دبئی: پروازوں میں تاخیر، بھارتی پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائیر میں شرکت سے محروم

0


جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

دبئی ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر کے باعث بھارت کے دو پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائیر میں شرکت سے محروم ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپک پونیا اور سجیت کلکل خراب موسم کے باعث 3 روز دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے، انہیں اولمپک کوالیفائر کے لیے بشکیک پہنچنا تھا۔

دونوں پہلوان تاخیر سے بشکیک پہنچے اور مقررہ وقت پر ویٹ کے لیے نہ پہنچ سکے، جس کے باعث دونوں پہلوانوں کو ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریسلنگ فیڈریشن نے انتظار کی درخواست کی تھی لیکن ان کی کوششیں رائیگاں چلی گئیں، پہلوانوں کے لیے جمعہ کو مقررہ وقت میں ویٹ میں حصہ لینا لازمی تھا۔

دیپک پونیا کی 86 اور سجیت کلکل کی 65 کے جی کلاس کے ویٹ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شیڈولڈ تھے۔ پہلوانوں کا کچھ دیر انتظار کیا گیا لیکن ڈیڈ لائن ختم ہونے پر وہ شرکت سے محروم ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں پہلوان دبئی ایئرپورٹ پر فرش پر سوتے رہے انہیں خوراک کی بھی سہولت میسر نہیں تھی ، بھارت کے دیگر پہلوان دہلی سے براہ راست بشکیک پہنچ گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیپک پونیا اور سجیت کلکل کے لیے اب پیرس اولمپکس سے قبل مئی میں ترکی کے ورلڈ کوالیفائیر میں شرکت کا موقع باقی ہے۔

خیال رہے کہ شدید طوفانی بارشوں کے باعث دبئی ایئرپورٹ میں فلائٹ آپریشن معطلی کے بعد بحال کردیا گیا ہے تاہم پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version