ہوم Breaking News عالمی قوانین کی پاسداری کے بجائے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا...

عالمی قوانین کی پاسداری کے بجائے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے: دفتر خارجہ

0


دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کے بجاے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ روز فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ میں ویٹو سے مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کے بجاے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ اپنی مذہبی آزادیوں کے مطابق زندگی بسر کریں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان افسوسناک ہے، بھارتی وزیر خارجہ کا بیان عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سفارت کاروں کو غیر قانونی بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو بھارت 1948 میں اقوام متحدہ میں لے کر گیا، بھارت کے اقوام متحدہ میں پاکستان اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں سعودی وزراء کے وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے عالمی اور علاقائی مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔

دونوں وزراء نے علاقے میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے بارے میں مشترکہ خیالات کا اظہار کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی رسائی کے لئے راستے کھولنے پر زور دیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version