ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور کینگروز نے 4وکٹوں کے نقصا ن پر87 رنز بنا لیے ہیں۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین لوٹا دیا۔جوش انگلس 18رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 87رنز پر گری، مارنس لیبوشن 6رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے اور پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے، ہم نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔
یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔