ہوم Sports دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی باولرز نے صرف 57سکور پر زمبابوے کی پوری...

دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی باولرز نے صرف 57سکور پر زمبابوے کی پوری ٹیم کو پویلین بھیج دیا

0



بلاوایو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے صرف 58 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کا یہ فیصلہ بظاہر غلط ثابت ہوا، پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57  رنز پر ڈھیر ہوگئی۔زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے  ایک، ایک وکٹ لی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version