راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 17 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنالئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور صائم ایو نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔ قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق صرف 2 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور حسن محمود کی گیند پر ذاکر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔ ان کے بعد کپتان شان مسعود نے بیٹنگ سنبھالی اور 6 رنز بنا کر شریف الحسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہو نے کے بعد پولین لوٹ گئے ۔ پاکستان تیسرے کھلاڑی سابق کپتان بابراعظم بغیر کوئی سکور بنائے ہی شریف الحسن کی گیند پر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر چلتے بنے ۔
بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنتو کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش کے پاس اچھے باولرز ہیں ، جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ شان مسعود کا کہناتھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بولنگ ہی کرتے لیکن اب بڑے سکور کی کوشش کریں گے ۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم ، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم منظوراور نسیم شاہ شامل ہیں۔