ٹیم انڈیا اس وقت 71.67 فیصد جیت کی شرح کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے مقام پر ہے لیکن کانپور ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کے بعد اس کے پاس صرف ایک ہی راستہ بچے گا اور وہ یہ کہ ہندوستان کو اپنے بقیہ 8 میچوں میں سے کم از کم 5 میچ جیتنے ہوں گے تاکہ وہ فائنل میں جگہ یقینی بنا سکے۔ ان میچوں میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 اور آسٹریلیا کے خلاف 5 میچ شامل ہیں۔
ڈبلیو ٹی سی کا پوائنٹس سسٹم کچھ یوں ہے کہ ہر جیت پر 12 پوائنٹس ملتے ہیں، جبکہ میچ ڈرا ہونے پر 4 اور ٹائی ہونے پر 6 پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔ ٹیموں کی درجہ بندی پوائنٹس کے تناسب کی بنیاد پر ہوتی ہے اور ٹاپ 2 ٹیمیں 2025 میں لارڈز کے میدان پر ہونے والے فائنل میں پہنچیں گی۔