اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ 2 کے میچ کیلئے سعودی عرب فٹبال ٹیم 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سعودی عرب فٹبال ٹیم چارٹرڈ پرواز سے ریاض سے اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان اور سعودی عرب کا میچ 6 جون کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔پاکستان کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ 2 کا یہ آخری ہوم میچ ہے ، میچ جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اپنا آخری میچ 11 جون کو میزبان تاجکستان سے کھیلے گا۔