ہوم Sports سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے سال 2024-25 کے لیے نئی کٹ لانچ...

سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے سال 2024-25 کے لیے نئی کٹ لانچ کر دی

0



 جدہ (آئی این پی )سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے سال 2024-25 کے لیے نائکی کے تعاون سے نئی کٹ لانچ کر دی  ۔

الاتحاد نے اپنی مخصوص نئی کٹ تاریخی شہر جدہ کے مرکز میں قدیم گلیوں اور عمارتوں کے درمیان فوٹو سیشن کے دوران پیش کی۔ شرٹ پر پیلے اور سیاہ رنگ کی دھاریاں بنی ہوئی ہیں۔ کٹ کا نیاڈیزائن ایک آرکیٹیکچرل سٹائل کی عکاسی کرتا ہے۔کالے اور پیلے رنگ کی دھاریاں رواشین کی نمائندگی کرتی ہیں۔

 رواشین قدیم وقتوں میں لکڑی کے چھوٹے تختوں کی مدد سے گھروں کے سوراخوں اور کھڑکیوں کو ڈھانپنے کو کہتے تھے۔رواشین جدہ شہر کے گھروں کا اثاثہ ہوا کرتا تھا جسے شہری ورثے کی ایک علامت سمجھا جاتا تھا۔اس موقع پر الاتحاد فٹبال کلب کے سی ای او ڈیمینگو ڈی اولیویرا نے نئی کٹ کو کلب کی تاریخ کی ایک علامت قرار دیا۔

 انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نائیکی کے ساتھ مل کر کام کیا تاکہ بنیادی کٹ کی قائم کردہ اقدار کو محفوظ رکھتے ہوئے نئی کٹ کا سب سے بہترین ورژن پیش کیا جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کٹ ایک منفرد شناخت کی نمائندگی کرتی ہے جو تقریبا ایک صدی سے برقرار ہے۔الاتحاد کے سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ نئی کٹ میں ہم نے الاتحاد کلب کے ورثے کو اس خطے کی تاریخ کے ساتھ ملانے کی کوشش کی ہے جہاں سے یہ شروع ہوا تھا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ شرٹ کی دھاریوں کی رنگت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تا کہ انہیں رواشین کے لکڑی کے تختوں سے مطابقت دی جاسکے۔واضح رہے کہ الاتحاد فٹبال کلب کی جانب سے پہلی دفعہ کٹ کو تین کٹیگریز میں لانچ کیا گیا ہے۔ آفیشل ہوم کٹ جو کہ صرف کھلاڑیوں کے لیے ہے جبکہ اس کے ساتھ سٹیڈیم کٹیگری اور پرستاروں کے لیے فین کٹیگری بھی لانچ کی گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version