ہوم Sports سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے ارشد ندیم کو بڑی خوشخبری سنا دی

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے ارشد ندیم کو بڑی خوشخبری سنا دی

0



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس 2024ء کے ریکارڈ ساز گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور ان کی فیملی کے لیے عمرہ پیکیج کا اعلان کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے اعلان کردہ عمرہ پیکیج پر ارشد ندیم، ان کی اہلیہ اور والدین عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عمرہ پیکیج کا اعلان بھی کیا گیا۔ تقریب میں 1984ء میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن ناصر علی، سابق ایم این اے سید ریحان ہاشمی، سیکرٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن علی راجپوت، گلفراز احمد خان، گوہر رضا، خالد رحمانی اور نایاب ملک سمیت دیگر مہمانوں نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے قم کو ایک بڑی خوشی سے نوازا ہے اور دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے۔ 40برس بعد انہوں نے پاکستان کے لیے اولمپک گولڈمیڈل جیتا، جس پر ان کی جتنی پذیرائی کی جائے کم ہے۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024ء کے جیولین تھرو مقابلے میں 92.97میٹر کا نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version