ہوم Sports سندھ گیمز کے دوران ایتھلیٹ بیہوش سہولیات کا فقدان رکشہ میں ڈال...

سندھ گیمز کے دوران ایتھلیٹ بیہوش سہولیات کا فقدان رکشہ میں ڈال کر ہسپتال لے جانا پڑ گیا

0



کراچی (ویب ڈیسک) سندھ گیمز کے دوسرے دن نیشنل سپورٹس اینڈ کوچنگ سینٹر میں 10 ہزار میٹر ریس میں دوڑنے والا ایتھلیٹ حمزہ ریس کے بعد بےہوش ہوگیا لیکن ابتدئی طبی امداد اور ٹرانسپورٹ کا کوئی بندوبست نہیں تھا جس کی وجہ سے رکشے کا سہارا لینا پڑگیا۔

جیونیوز کے مطابق کراچی میں جاری سندھ گیمز میں انتظامیہ نے انوکھا کارنامہ کر ڈالا، پانچ ہزار میٹر کی پریکٹس کرنے والوں کو 10 ہزار میٹر تک دوڑادیا۔ریس کے بعد ایک ایتھلیٹ حمزہ بے ہوش ہوکر گر گیا مگر نہ دوا نہ گاڑی نہ علاج، ساتھی کھلاڑی اور ریجن کے کوچز اُس کو کافی دیر تک ہوش میں لانے کی کوشش کرتے رہے۔

اس دوران نہ تو ابتدائی طبی امداد کےلیے کوئی آیا اور نہ ہی سندھ گیمز کی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی،آخر کار لڑکے کو رکشے میں سپتال پہنچایا گیا، جہاں اب حمزہ کی حالت بہتر ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version